22 سالہ لڑکی نے 20 انجیکشن کیوں لگوائے؟


یلغاریہ: 22 سالہ لڑکی نے بڑے ہونٹوں کی خواہش میں 20 انجیکشن اپنے ہونٹوں پر لگوا لیے۔

  اینڈریا نے بڑے ہونٹوں کی آرزو میں بیس مرتبہ انجیکشن لگوانے کے بعد اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جو کہ وائرل ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے اینڈریا کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے ہونٹوں کی نئی تبدیلی بے حد اچھی لگ رہی ہے اور وہ نئے، بڑے ہونٹوں کے ساتھ بہت خوش ہیں۔

یاد رہے اینڈریا نے سب سے پہلے 2018 میں اپنے ہونٹ بڑے کروانے کے لیے انجیکشن لگوائے تھے جس کے بعد انہیں انسٹاگرام پر مقبولیت حاصل ہوئی۔ انہوں نے اپنے ہونٹوں کو بڑا کروانے کے لیے اب تک بے شمار پیسے خرچ کیے ہیں ۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.