کورونا وائرس: ملک بھر میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 22 ہزار 550 ہوگئی، 526 جاں بحق

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردی جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 22 ہزار550 تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1049 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 8 ہزار 189 ہوگئی، پنجاب میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 420 کیسز ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 3499 اوراسلام آباد میں 485 ہے۔ بلوچستان میں 1495 اور گلگت بلتستان میں 386 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 76 ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 15 ہزار 807 ہے۔ ملک بھر میں اب تک 6 ہزار217 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

علاوہ ازیں کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 40 افراد جاں بحق ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 526 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment