وزارت خزانہ: چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے 30 ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان

اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے 30 ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق سبسڈی ایس ایم ایز کو بینکوں کے ذریعے قرضے کی صورت میں ادا کی جائے گی ۔ایس ایم ایز کو ملازمین کی تنخواہوں اور روزگار سے نہ نکالنے کے لیے رعایتی قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ ایس ایم ایز کو اگلے تین ماہ کی تنخواہوں کے اخراجات فراہم کیے جائیں گے۔جو بینکیں ایس ایم ایز ملازمین کو روزگار سے نہ نکالنے کی یقین دہانی کرائیں گی انہیں قرضہ دیا جائے گا۔ یہ قرضہ ان ایس ایم ایز کو دیا جائے گا جن کا ٹرن اوور 2 ارب روپے تک ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی ری فنانس اسکیم کے ذریعے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پرائیویٹ بینکوں کے ساتھ رسک شیئرنگ کرنا ہے۔ وفاقی حکومت بینکوں کے اصل قرض کا 40 فیصد نقصان خود برداشت کرے گی اور اسٹیٹ بینک اس اسکیم کی مانیٹرنگ کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment