کورونا وائرس: اوورسیز پاکستانی معاشی بد حالی کا شکار

کورونا وائرس کے باعث بیرونِ ممالک میں موجود پاکستانی معاشی بدحالی کا شکار ہیں وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے مطابق مجموعی طور پر بیرون ممالک میں 22 ہزار پاکستانی بے روزگار ہوئے۔

وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ساڑھے 17 ہزار پاکستانی ملازمتوں سے فارغ کر دیے گئے ہیں۔ قطر میں 691، اومان 600، بحرین 387، کویت 500 میں پاکستانی ملازمتوں سے محروم ہیں۔ وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کا کہنا ہے مجموعی طور پر بیرون ممالک میں 22 ہزار پاکستانی بے روزگار ہوئے۔ سعودی عرب میں 1245 پاکستانیوں کو ملازمتوں سے برخاست کردیا گیا۔ ملائیشیا 802 اور عراق سے 200 پاکستانیوں کو ملازمت سے نکال دیا گیا۔ وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کا مزید کہنا ہے جو پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں وہ خود کو پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ رجسٹرڈ کروائیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment