وزارتوں کی کارکاردگی پر وزیراعظم ہاوس کا دوسرا ریڈ لیٹر جاری


اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے فیصلوں پرعملدرآمد کے معاملہ پر وزیراعظم کی ہدایت پر 16 وزارتوں کو دوسری مرتبہ ریڈ لیٹر جاری کردیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق کابینہ نے متعلقہ وزارتوں سے متعلق 8 فیصلے کیے وزارتوں نے کابینہ کے پانچ فیصلوں پر مقررہ وقت تک عمل درآمد نہیں کیا، 16 وزارتوں کو مزید 21 دنوں کی مہلت دی گئی ہے۔

یاد رہے وزارتوں کو مقررہ وقت میں خالی آسامیوں کا ڈیٹا ایف پی ایس سی کو بھجوانا تھا، وزارتوں کو تمام خالی آسامیوں کے لئے قوائد و ضوابط بنانے کا حکم دیا گیا تھا۔ وزارتوں کوسرکاری ملازمین کے سنیارٹی مسائل کو حل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔اسکے علاوہ وزارتوں کو افسران کی ترقی کا معاملہ نمٹانے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی تھی۔
وزیراعظم کی ہدایت پر ڈلیوری یونٹ وفاقی کابینہ کو 21 دنوں میں رپورٹ پیش کرے گا۔ریڈلیٹر پرعملدرآمد میں کوتاہی کو وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ میں شامل کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.