ڈاکیے غریب پینشنرز کو لوٹنے لگ گئے


ڈی آئی خان: عالمی وباء کورونا کی بد ترین صورتحال کے دوران حکومت پاکستان اپنی طرف سے بھر پور کوشش کر رہی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ تعاون کرے۔ اس مقصد کے تحت  بزرگ پینشنرز تک پینشن پہنچانے کے لیے سر گرم عمل ہے مگر دوسری جانب کمیشن مافیا بھی متحرک دکھائی دیتا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق ڈی آئی خان ڈاکخانہ پہاڑیو کا ڈاکیا اسماعیل کرپشن کا بادشاہ بن گیا۔ اول تو پنشنر کے دو سو روپے کاٹ لیے دوجا احتجاج کرنے پراسے زخمی بھی کر دیا۔
اس حوالے سے بزرگ پینشنر کا کہنا ہے ان سے بائیس ہزار دو سو روپے کے فارم پر دستخط کرائے گئے۔ وصولی کے وقت دو سو روپے کم دینے پر وجہ پوچھی تو ڈاکیے  نے ان پر حملہ کر دیا۔

بزرگ شہری کی حکام بالا سے اپیل ہے کہ اس واقع کے خلاف سخت نوٹس لیا جائے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.