مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف پنجاب میں پہلی بار ایکٹ تیار

لاہور: پنجاب بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ انڈسٹریز پنجاب نے 43 سال بعد پنجاب اسینشیل کوموڈیٹیز پرائس کنٹرول ایکٹ 2020 کا اب نیا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے ۔

نئے ایکٹ کےمطابق منرل واٹر، ڈبل روٹی، گندم، بیکری آئیٹمز اور مٹھائیوں سمیت اہم اشیائے ضروریہ کو شامل کر لیا گیا ہے جو وفاقی حکومت کے پرانے قانون میں شامل نہیں تھیں۔ اس قانون کے تحت اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے پہلی بار پنجاب بھر میں پرائس انسپکٹرز تعینات کیے جائیں گے جن کو ٹریفک وارڈن کی طرز پر ہی چالان ٹکٹ کاٹنے کا اختیار ہوگا۔ پرائس انسپکٹر منافع خوروں کے خلاف ایف آئی آر بھی کاٹ سکے گا جبکہ پولیس کو بغیر وارنٹ معتلقہ شخص کو گرفتار کرنے کا اختیار ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment