مارگلہ کی پہاڑیوں سے ایک اور تیندوا نیچے اتر آیا

اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں سے اترکر نیشنل پارک ٹریل فائیو پر گھومنے والے نایاب نسل  کے تیندوے کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق تیندوے کو 5 مئی کی صبح 5 بجے مارگلہ ہلز نیشنل پارک ٹریل فائیو پردیکھا گیا۔خطرناک نسل کا تیندوہ ٹریل فائیو پارکنگ سے صرف 500 میٹردور تک آپہنچا تھا۔ تیندوے کی تصویر محکمہ وائلڈ لائف کے بجائے ورلڈ وائلڈ لائف فائونڈیشن نے جاری کی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ کچھ دنوں بعد ہم کیمروں کو چیک کر کے تصاویر جاری کریں گے۔

یاد رہے کچھ روز قبل بھی مارگلہ ہلز نیشنل پارک ٹریل فائیو پر تیندوے سمیت دیگر جانورنظر آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں