بحرین کے 2 خصوصی سفارتی طیاروں کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بحرین کے 2 خصوصی سفارتی طیاروں کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔ بحرین کے 2خصوصی طیارے اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پرلینڈ کریں گے۔

سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ نوٹم جاری کردیا جس کے مطابق 11 مئی کو بحرین کا خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچے گا جبکہ دوسرا طیارہ 12مئی کو کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرے گا۔ بحرین کا خصوصی طیارہ11مئی کو ہی اسلام آباد سے بحرین کے سفارتی عملہ اور شہریوں کو لیکر واپس روانہ ہوگا۔ 12مئی کو خصوصی طیارہ کراچی سے بھی بحرین کے سفارتی عملہ اور شہریوں کو لیکر واپس روانہ ہوگا۔ دونوں خصوصی طیارے کے عملے کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یاد رہے بحرین سفارتخانے کی درخواست پر سی اے اے نے طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت دی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment