کورونا وائرس: گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1764 نئے کیسز رپورٹ،مجموعی تعداد 25837 ہو گئی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردی۔ ملک بھر سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1764 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 25 ہزار 837 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 17 ہزار 713 ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 9 ہزار 93 ہوگئی، پنجاب میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 33 کیسز ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 3956 اوربلوچستان میں 1725 ہے۔ اسلام آباد میں 558، گلگت بلتستان میں 394 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 78 ہے۔
ملک بھر میں اب تک 7 ہزار 530 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 35 افراد جاں بحق ہوئے مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 594 ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment