بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں, 6 شہری شدید زخمی

اسلام آباد: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 6 شہری شدید زخمی ہوگئے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے بھارتی فوج نے رکھ چکری اور نیزہ پیر سیکٹر میں شہری آبادی کو مارٹر گولوں اور توپخانے سے نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں کرنی دیگورانا اور مینڈھار گاؤں کے 6 شہری شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 3 لڑکیاں اور ایک خاتون بھی شامل ہیں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ  نے کوہاٹ کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ کو پاک افغان بارڈر پرسیکیورٹی انتظامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف کو کورونا سے نمٹنےکیلئے پاک فوج کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نےکوروناریلیف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے جوانوں سے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment