صدر ڈونلڈ ٹرمپ ماسک پہننے سے کیوں گھبراتے ہیں؟

اس وقت دنیا بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کا غلبہ ہے اور اس وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ماسک پہننے اور سماجی دوری رکھنے کی بارہا تلقین کی جا رہی ہے۔
دنیا میں کئی ممالک کے رہنما اور سیاستدان اس وباء کا شکار ہو چکے ہیں مگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی میڈیکل ٹیم کی کسی ہدایت کو ماننے کے لیے تیار ہی نہیں۔ ایک جانب تو وہ اپنے عوام اور انتظامیہ کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں تو دوسری جانب خود ماسک پہننے سے عاری ہیں۔
اس حوالے سے انکا موقف ہے کہ ان کے ماسک پہننے کا غلط مطلب لیا جائے گا اور اس سے انکی مستقبل کے انتخابات میں جیت متاثر ہو سکتی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا اگر وہ ماسک پہنیں گے تو اس کا مطلب لیا جائے گا کہ ان کی توجہ امریکہ کی معیشت بحال کرنے پر نہیں بلکہ خود کی ذاتی صحت پر ہے۔

یاد رہے کچھ دن قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماسک بنانے والی فیکٹری کا دورہ کیا تھا اور اس دوران بھی ٹرمپ نے فیس ماسک استعمال نہیں کیا تھا۔ صدر ٹرمپ ماضی میں بھی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ انہیں ماسک پہننا پسند نہیں اور ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کو اس وقت سخت نکتہ چینی کا نشانہ بننا پڑا تھا جب وہ عوام الناس کو ماسک پہننے کی تلقین کررہی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں