ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ڈاکٹرز کی تعداد 333 ہو گئی، 108نرسز اور 227ہیلتھ سٹاف بھی متاثر

اسلام آباد: ملک بھر میں اب تک کتنے ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر ہوئے نیشنل ایمرجنسی آپریشن نے اعداد و شمار جاری کر دیئےہیں۔ مُلک میں مجموعی طور پر 668 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا وائرس میں مبتلاء ہوئے اور 316 آئسولیشن، 187 ہسپتالوں میں زیر علاج جبکہ 155 کو ڈسچارج کیا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دس ہیلتھ کیئر ورکرز اب تک جان کی بازی ہار چکے ہیں آزاد کشمیر میں 1 ڈاکٹر اور 3 ہیلتھ ورکرز میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ بلوچستان میں 90 ڈاکٹرز، 4 نرسز اور 37 ہیلتھ کیئر سٹاف میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

گلگت بلتستان میں بھی ایک ڈاکٹر اور 18 ہیلتھ کیئرسٹاف میں کورونا کی تشخیص مثبت آئی۔ اسلام آباسندھد میں 31 ڈاکٹرز، 13 نرسز اور 16ہیلتھ کیئرسٹاف کورونا سے متاثر ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں 70 ڈاکٹرز، 27 نرسز اور 16 ہیلتھ کیئر سٹاف کورونا سے متاثر ہوئے۔ پنجاب میں 85 ڈاکٹرز، 46 نرسز اور 53 ہیلتھ کیئرسٹاف کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ  میں 55 ڈاکٹرز، 17 نرسز اور 37 ہیلتھ کیئر سٹاف کورونا میں مبتلاء ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment