بھارت کشمیر میں سنگین ریاستی دہشتگردی کا مرتکب ہے، منیر اکرم

نیویارک: یو این میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں سنگین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو اسلام دشمن کاروائیوں اور مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسند ہندوسوچ مسلمانوں کی شناخت ختم کرنے کے درپے ہے اور بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کر کے اپنا تسلط قائم رکھنا چاہتا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے بھی عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ علاوہ ازیں ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا مقبوضہ کشمیرمیں ریلیف اور طبی سامان کی فراہمی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں نقل وحرکت اور معلومات پر مسلسل پابندی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت ہندوتوا کی پالیسیوں پرعمل پیرا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment