حکومت کا چین میں پھنسے پاکستانی طلباء کو فوری واپس لانے کا فیصلہ


اسلام آباد: کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے ایک اور اچھی خبر ہے۔ حکومت پاکستان نے چین میں پھنسے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

ووہان شہر سے پھنسے پاکستانی طالب علموں کو خصوصی پروازوں پر وطن واپس لایا جائیگا۔ پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز 18 مئی کو ووہان کیلئے روانہ ہوگی۔پی آئی اے کی چار خصوصی پروازوں کے ذریعے 1 ہزار سے زائد پاکستانی طلبا وطن واپس لایا جائیگا۔

زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ ووہان کے شہر میں پھنسے پاکستانی طلباء وزیر اعظم عمران خان کے بہادر سپاہی ہیں۔مشکل وقت میں ملک کیلئے قربانی دینے پر پاکستان کو ان پر فخر ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.