شہباز شریف اب اپنے کاغذ لندن بھول آئے ہیں، شیخ رشید


لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اب اپنے کاغذ لندن بھول آئے ہیں۔ نیب نے جتنے سوال کیے شہباز شریف نے کہا وہ تو کاغذات لندن میں ہی رہ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ بڑے پیمانے پر نیب کو ٹارزن بنتے دیکھ رہا ہوں۔ حکومت اور اپوزیشن سے لوگوں کو نیب کی زد میں آتا دیکھ رہا ہوں۔ جس دن شوگر ملز کی فرانزک رپورٹ آئے گی عمران خان اس پر ضرور ایکشن لیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال مزید خراب تر ہو رہی ہے۔ کشمیر کے حالات پاکستان اور بھارت میں تصادم کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا رواں ماہ 5 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ 30 دسمبر تک ملک کی تمام ریلوے کالونیز میں بجلی کے میٹر لگ جائیں گے۔ 10 مئی سے ٹرینیں چلانے پر وفاق نے ہمارا ساتھ دیا ہے، امید ہے عید سے پہلے ٹرینیں چلانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.