لاک ڈاؤن: ماں بیٹی کا کھانا لینے کا انوکھا طریقہ

بیلجیم: عالمی وبا کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن ہے جسکی وجہ سے تمام لوگ گھروں میں بند ہیں اور ریسٹورنٹس کے بنے کھانوں کو ترس رہے ہیں۔ ایسے میں میکڈونلڈز نے اپنے صارفین کے لیے ڈرائیو تھروسروس فراہم کر رکھی ہے جس کے ذریعے لوگ گاڑی کے اندر بیٹھے بیٹھے ہی آرڈر کرسکتے ہیں۔

 اسی ہی سہولت کے پیش نظر نتھیلی اور ان کی 16 سالہ بیٹی نے ڈرائیو تھرو سے کھانا لینے کے لیے ایک انوکھا حربہ اپنایا۔ نتھیلی کی بیٹی کو میک ڈونلڈز سے کھانا کھانے کا دل کر رہا تھا لیکن ان کے پاس گاڑی نہیں تھی تو انہوں نے مل کر ایک کارڈ بورڈ سے گاڑی نما ڈھانچہ تیار کر لیا۔اس کارڈ بورڈ سے بنے گاڑی نما ڈھانچے پر کووڈ 19 کی لائسنس پلیٹ لگا کر دونوں ماں بیٹی میکڈونلڈز کے ڈرائیو تھرو سے کھانا لینے کے لیے نکل پڑے۔ خوش قسمتی سے ماں اور بیٹی کی محنت رنگ لے آئی اور اس کارڈ بورڈ سے بنی گاڑی کے ساتھ انہیں میک ڈونلڈز کے ڈرائیو تھرو سے کھانا بھی مل گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment