لاک ڈاؤن: پاکستان میں 9 مہینوں کے دوران 50 لاکھ بچے پیدا ہوں گے، یونیسف


اسلام آباد: 11مارچ کو عالمی سطح پر عالمی وباء کورونا وائرس آنے کے بعد اگلے 40 ہفتوں میں بچوں کی پیدائش سے متعلق یونیسف نے ایک رپورٹ شائع کی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 9 مہینوں کے دوران 50 لاکھ بچے پیدا ہوں گے اس لحاظ سے پاکستان میں چھوتھے نمبر پر سب سےزیادہ بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ کورونا کی وباء کی وجہ سے آئندہ 9 مہنیوں کے دوران دنیا بھر میں 11 کروڑ 60 لاکھ بچوں کی پیدائش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ 9 ماہ کے دوران بھارت سب سے زیادہ 2 کروڑ 10 لاکھ بچوں کی پیدائش کے ساتھ پہلےنمبر پر ہے۔ چین میں ایک کروڑ 35 لاکھ ،نائیجریا میں 64 لاکھ جبکہ انڈونیشیا میں 40 لاکھ بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔ امریکہ بچوں کی پیدائش کے حوالے سے چھٹے نمبر پر ہو سکتا ہےجہاں 33 لاکھ بچے پیدا ہونے کا امکان ہے۔

یونیسف کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حاملہ خواتین کی صحت کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے بہترین سہولیات فراہم کرنا ہوں گی جبکہ دوران حاملہ خواتین میں زچگی بچے میں کورونا وائرس کے اثرات منتقل ہونے کے شواہد نہیں ملےہیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.