لاک ڈاؤن: پنجاب حکومت کا ہفتے میں چار دن مارکیٹیں کھولنے کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے ہفتے میں چار دن لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ پنجاب میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ پیر، منگل، بدھ، جمعرات کو لاک ڈاؤن میں کچھ نرمی کی جائے گی، نرمی کے دنوں میں ساری دکانیں اور بازار کھلے رہیں گےِ۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جب تک کورونا کی صورتحال کا سامنا ہے تب تک بڑے پلازے اور شاپنگ سینٹرز پورا ہفتہ بند رہیں گے یہ صورتحال کب تک جاری رہے گی اس کا فیصلہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment