چینی ڈاکٹروں کی ایک اور 7رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی


اسلام آباد: چین (شنگھائی) سے ڈاکٹروں کی ایک اور ٹیم آج اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق7 رکنی چینی معالجین کی ٹیم کووڈ 19 پر قابو پانے میں پاکستان کی مدد کرے گی۔ چینی ڈاکٹروں کی ٹیم ایک نجی کمپنی کی جیٹ پرواز کے ذریعہ اسلام آباد پہنچی۔ ذرائع کا کہنا ہے چینی طبی معالیجین کے ایئرپورٹ پر کووڈ 19 ٹیسٹ نہیں کیے گئے بلکہ ان کے کورونا ٹیسٹ مقامی ہوٹل پہنچنے کے بعد کیے گئے۔ یہ ڈاکٹر پاکستان میں کوروناء وبا کے مقابلے، اس کے پھیلاؤ کو روکنے، ضروری مشاورت اور تجربے و معلومات کے تبادلے کو یقینی بنائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل چینی ڈاکٹروں کی دو ٹیمیں پہلے بھی پاکستان کی کووڈ 19 کے خلاف امداد کے لیے پاکستان آ چکی ہیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.