کورونا وائرس: ملک میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد27 ہزار 474 تک پہنچ گئی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کردی۔ جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 27 ہزار 474 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک بھر سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 637 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 19 ہزار 100 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 24 افراد جاں بحق ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 618 ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 226 افراد صحت یاب، مجموعی طور پر 7 ہزار 756 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی اپ ڈیٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے10 ہزار 417، سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 9 ہزار691 ہوگئی۔ خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد چار ہزار 327 اور بلوچستان میں ایک ہزار 876 ہے۔ اسلام آباد میں 609 اور گلگت بلتستان میں 421 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 79 ہے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں 4 ہزار 131 اور سندھ میں ایک ہزار 940 افراد صحت یاب ہوئے۔ خیبرپختخوا میں 1033،گلگت بلتستان 298، بلوچستان 222، اسلام آباد میں 72، آزاد کشمیر میں 60، سندھ میں سات ہزار 567، پنجاب میں 6 ہزار 194 افراد، گلگت بلتستان میں 120 اور آزاد کشمیر میں 19مریض زیرعلاج ہیں۔

علاوہ ازیں خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 73، بلوچستان میں ایک ہزار 630 اور اسلام آباد میں کورونا کے 533 ایکٹو کیسز ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment