‏کرکٹر عمر اکمل کا سزا کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

لاہور: کرکٹر عمر اکمل نے سزا کو چیلنج کرنے کے لیے اپنے وکلاء کے ساتھ مشاورت شروع کردی ہے. عمر اکمل کا وکیل کے زریعے پیر کو اپیل کرنے کا امکان ہے۔  پی سی بی اپیل سننے کے لیے ایڈجیوڈیکیٹرکی تقرری کرے گا۔عمر اکمل سزا میں کمی کے لیئے پر امید ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمر اکمل چھ ماہ سے ایک سال کی سزا کے خواہشمند ہیں۔ عمر اکمل کو چیئرمین ڈسپلنری پینل جسٹس فضل میراں چوہان نے تین سال کی سزا سنائی تھی۔

عمر اکمل کو دوست کی جانب سے دی گئی دعوت پر دو مرتبہ فکسنگ کی پیشکش ہوئی۔ عمر اکمل نے اس پیشکش کے بارے میں پی سی بی سیکیورٹی اینڈ ویجلنس ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment