پی سی بی ڈریم پیئر مہم میں ڈریم آل راونڈر جوڑی سامنے آ گئی

پی سی بی ڈریم پیئرمہم میں عمران خان اور شاہد آفریدی کی جوری ڈریم آل راونڈر بن کر سامنے آ گئی۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی سوشل میڈیا مہم میں ڈریم آل راونڈر جوڑی کا  فیصلہ ہو گیا ۔ ورلڈ کپ 92 کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان اور بوم بوم شاہد آفریدی مقبول ترین ڈریم جوڑی قرار پائے۔ سوشل میڈیا مہم میں 8 لاکھ سے زائد صارفین متحرک ہوئے۔ موجودہ اور سابق کرکٹرز نے بھی آل راونڈرز کی جوڑی کے حوالے سے رائے دی۔ شاہد آفریدی اورعبدالرزاق کی جوڑی مقبولیت میں دوسرے نمبر پر رہی۔ عمران خان اور عبدالرزاق کی جوڑی تیسرے نمبر پر رہی۔

یاد رہے اس سے قبل اوپنرز،  مڈل آرڈر بلے باز،  فاسٹ باولرز اور اسپنرز کی جوڑیاں بھی سامنے آ چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں