کورونا وائرس: اب گوگل اور فیس بک کے ملازمین گھروں سے ہی کام کر سکیں گے

کیلیفورنیا: عالمی وباء کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران اب گوگل اور فیس بک کے ملازمین بھی سال کے اختتام تک گھروں میں بیٹھ کر کام کر سکیں گے۔
گوگل اور ایف بی دونوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی اپنے دفاتر کھولیں گے مگر نئی پالیسی کے تحت ملازمین گھر سے کام کر سکیں گے۔  فیس بُک نے کہا ہے کہ وہ 6 جولائی کو اپنے دفاتر کھولے گی تاہم زیادہ تر ملازمین جو گھروں سے کام کر سکتے ہیں وہ ایسا سال کے آخر تک کر سکیں گے۔

یاد رہے گوگل نے ابتدا میں گھر سے کام کرنے کی پالیسی یکم جون تک جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا مگر کمپنی نے اب اس میں سات ماہ کا اضافہ کر دیا ہے۔فیس بک ان اولین ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ہے جنہوں نے اپنے ملازمین کو نہ صرف گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی تھی بلکہ ساتھ ہی ایک ہزار ڈالر کا بونس بھی دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment