ملک میں کرونا کے وار جاری؛کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 20 ہزار 803 ہوگئی


اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا وائرس سے متعلق  اپ ڈیٹ جاری کردی۔ ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 29 ہزار 465 تک پہنچ گئی۔۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 991 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 20 ہزار 803 ہے۔

سندھ  میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 771 ہیں، پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 11 ہزار 93 ہوگئی، خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 4 ہزار 509 اور بلوچستان میں ایک ہزار 876 ہے ، اسلام آباد میں 641، گلگت بلتستان میں 430 کیسز رپورٹ ہوئے۔ بلوچستان میں 1935 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 86 ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 21 افراد جاں بحق ہوئے، ہلاکتوں کی تعداد 639 ہوگئی ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 276 افراد صحت یاب، مجموعی طور پر 8 ہزار 23 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں 4 ہزار 240 اور سندھ میں 2 ہزار 20 افراد صحت یاب، خیبرپختخوا میں 1086، گلگت بلتستان 303، بلوچستان 242، اسلام آباد میں 72 اور آزاد کشمیر میں 60 مریض صحتیاب ہوئے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.