پنجاب میں ہفتے میں چار دن لاک ڈاون میں نرمی، 3 دن مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ

لاہور:محکمہ داخلہ پنجاب نے لاک ڈاون سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پنجاب حکومت نےلاک ڈاون کے حوالے سے مرتب کی گئی پالیسی میں 3 دن لاک ڈاون جبکہ 4 دن نرمی کا فیصلہ کیا ہے. ہفتے میں تین دن جمعہ،ہفتہ اور اتوار پورے پنجاب میں لاک ڈاون ہوگا جبکہ چار دن پیر،منگل، بدھ اور جمعرات کو نرمی کی جائے گی. نرمی کے چار دنوں میں دکانیں اور عام بازار کھلے ہوں گے جبکہ شاپنگ پلازےاور بڑے مالز پورا ہفتہ بند رہیں گے۔ لاہور،راولپنڈی،ملتان،فیصل آباد اورگوجرنوالا میں کرونا زیادہ ہے،لاک ڈاؤن سخت رہے گا.

دوسری جانب پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے بغیر لاہور سمیت مختلف شہروں کی مارکیٹس کھل گيیں۔ عید کی شاپنگ کے لیے دوکانوں میں خریداروں کا رش، دکاانداروں اور شہریوں نے ملکر حفاظتی ایس ا وپیز ہوا میں اڑ دیے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment