اسلام آباد میں لاک ڈاون 31 مئی توسیع کر دی گئی

اسلام آباد:اسلام آباد میں لاک ڈاون 31 مئی توسیع کر دی گئی ،اسلام آباد انتظامیہ نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا

نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں تعمیراتی سیکٹر کھول دیا گیا، سٹیل ،پلاسٹک پائپ،الیکٹرونک آلات،پینٹس کی انڈسٹری کھول دی گئی ہیں۔ سینٹری ورکس اور ہارڈ ویئر کی دکانیں بھی کھلی رہے گی، کرایانہ سٹورز بھی کھولنے کی اجازت ہو گی۔چھوٹی مارکیٹس میں ایس او پیز کے ساتھ دکانیں کھولی جا سکے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں ہفتے کے پانچ دن کھولنے کی اجازت ہو گی،پارکس ،ٹریل،پولو کلب،ٹینس کورٹ ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے کھولنے کی اجازت ہو گی۔ جنرل سٹورز ،بیکریز،آٹا چکی،ڈئری شاپس پورا ہفتہ کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی۔ گوشت ،فروٹ شاپس،اور تندور بھی ہفتے کے ساتھ دن کھلے رہے گے۔ دوکانیں صبح نو سے شام پانچ بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی، ٹائر پنکچر شاپس،ڈرائیور ہوٹل، پٹرول پمپ اور ریسٹورنٹ چوبیس گھنٹے کھولے جا سکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پوسٹل کورئیرز،پک اینڈ ڈراپ سروس صبح نو سے شام پانچ بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی۔ تمام فریقین کو ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہو گا، شہر کے تمام بڑے تجارتی مراکز بند رہے گے، روات،بہارکہو اور ترنول میں بھی بڑی مارکٹیں بند رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے اور شاپنگ مال بند رہے گے، بڑے ریسٹورنٹ اور ہوٹلز بھی بند ہوں گے،مارکیز،شادی ہال اور سینما گھر بھی بند رکھنے کی ہدایت ہے۔ ہائیرسیلون اور باربر شاپس بھی بند رکھے جائے گے، پارکس میں بھی پلے آئریاز بند ہوں گے، ٹائیگر فورس اور رضا کاروں کو ایس او پیز کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment