آئی ایم ایف کا آئندہ بجٹ کے لیےسخت اہداف رکھنے کے لیے دباو


اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ کے لیےسخت اہداف رکھنے پر دباو دیا ہے۔
آئی ایم ایف شرائط کے مطابق بجٹ اہداف مقرر نہ ہونے پر قرض پروگرام دوبارہ شروع نہیں ہوگا۔ آئی ایم ایف کا موقف ہے کہ وزارت خزانہ بجٹ کے اہداف کے بارے کوئی فیصلہ کرنے سے گریز کر رہی ہے۔ وزارت خزانہ خود ذمہ داری لینے کی بجائے تمام اہداف وزیر اعظم سے مقرر کروانا چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اگلے مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیاں 51 سو ارب چاہتا ہے۔ 51 سو ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے آٹھ سو ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانا پڑیں گے۔ آئی ایم ایف کامطالبہ ہے بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا صفراشاریہ چار فی صد مقرر کیا جائے۔ آئی ایم ایف کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ سود اور قرض کی ادائیگی کے لیے 27 سوارب روپے مختص کیے جائیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.