راولپنڈی پولیس کا بڑا اقدام: خواجہ سراؤں کے مسائل کے حل کے لیے ڈیسک قائم

راولپنڈی: پولیس کی جانب سے تاریخ میں پہلی بار خواجہ سراؤں کے مسائل کے حل کے لیے ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے ریم شریف نامی خواجہ سرا کی بطور سہولت کار خدمات حاصل کرلیں گئیں ہیں۔ ریم شریف کو راولپنڈی کے ویمن پولیس اسٹیشن میں کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ پنجاب بھر میں خواجہ سراؤں کو بطور سہولت کار رکھا جائے گا۔ خواجہ سراؤں کے لیے مختص ڈیسک ان کے مسائل کے حل میں معاون ہوگا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے ریم شریف کو سہولت کار رکھنے سے خواجہ سراؤں کو اپنے مسائل کے حل میں آسانی ہوگی۔ واضح رہے اسلام آباد اورراولپنڈی دونوں جڑنواں شہروں میں ایک ہزار سے زائد خواجہ سرا رہائش پذیر ہیں۔ ریم شریف کی بطور پولیس ملازم بھرتی تاحال نہیں کی گئی۔ خواجہ سراؤں کی مستقبل قریب میں پولیس میں بھرتیوں کا امکان موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment