معروف اداکار اطہر شاہ خان ‘جیدی’ دنیا سے کوچ کر گئے


پاکستان ٹیلی ویژن کے کردار ’جیدی‘ سے شہرت حاصل کرنے والے معروف اداکار اطہر شاہ خان دنیا سے کوچ کر گئے۔

ذرائع کے مطابق ان کا انتقال اتوار کی صبح کراچی میں ہوا اور وہ ایک طویل عرصے سے علیل تھے۔

اطہر شاہ خان انڈیا کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے اور سنہ 1947 میں اپنے خاندان کے ساتھ لاہور ہجرت کی اور پھر سنہ 1957 میں وہ کراچی منتقل ہو گئے۔ انہوں نے لاہور اور پشاور سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور پھر کراچی میں اردو سائنس کالج سے گریجویشن کیا، بعد ازاں انھوں نے پنجاب یونیورسٹی سے صحافت کے شعبے میں ماسٹرز بھی کیا۔

انتظار فرمائیے، انکا وہ ڈرامہ تھا جس نے اطہر شاہ خان کو ’جیدی‘ بنا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔ ’جیدی‘ کا شمار ٹیلی ویژن کے ابتدائی ڈرامہ نگاروں اور فن کاروں میں کیا جاتا ہے۔ اطہر شاہ خان کے دیگر سپرہٹ ڈراموں میں ہیلو ہیلو، جانے دو، برگر فیملی، آشیانہ، آپ جناب، جیدی اِن ٹربل، پرابلم ہاؤس، ہائے جیدی، کیسے کیسے خواب، با اَدب با ملاحظہ ہوشیار شامل ہیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.