وطن واپس آنےوالوں کےلئےٹیسٹ کےلئے48گھنٹےانتظارکی شرط ختم کر دی، معید یوسف


اسلام آباد: معاون خصوصی معید یوسف نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کو محفوظ طریقے سے وطن واپس لارہے ہیں،وطن واپس آنےوالوں کےلئےٹیسٹ کےلئے48گھنٹےانتظارکی شرط ختم کی جارہی ہے.معید یوسف نے کہا کہ 20 ہزارپاکستانیوں کوواپس لاچکے ہیں۔ 22 ممالک سےپاکستانیوں کوواپس لایاجائےگا۔

معاون خصوصی معید یوسف کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کی تعدادزیادہ ہے۔ تارکین وطن کومحفوظ طریقےسےلارہےہیں۔بیرون ملک سےآنیوالوں کی ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔ صوبوں کی مشاورت سےپالیسی میں تبدیلی لائےہیں،صوبوں کوہدایت کردی 24 گھنٹےکےاندررزلٹ آئے۔

معید یوسف نے کہا کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ کورواں ہفتےآپریشنل کردیں گے۔عید سےپہلےزیادہ سےزیادہ پاکستانیوں کوواپس لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نئی پالیسی سےٹیسٹنگ لیبارٹریز پربوجھ بڑھےگا۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.