چیئرمین نیب کا مزار قائد کے گرد چائنہ کٹنگ اور غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس

اسلام آباد: نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے  قائد اعظم کے مزار کے سامنے چائنہ کٹنگ،کاسمو پولیٹن سوسائٹی کی غیر قانونی تعمیرات اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کے اختیارات کے ناجائز استعمال پر نیب کراچی سے رپورٹ مانگ لی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے ٹائروں کے جعلی کاروبار کے نام پر فراڈ اور ملزم عاطف زمان کیخلاف بڑی تعداد میں درخواست موصول ہونے کے بعد نیب کراچی سے ہونیوالی تحقیقات کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ملزم عاطف زمان نے بول ٹی وی کے مرحوم اینکر مرید عباس اور دیگر سے فراڈ کیا تھا۔ چیئرمین نیب نے خالد مرزا کےخلاف جاری تحقیقات پر بھی نیب راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

خالد مرزا نے گزشتہ روز پالیسی بورڈ ایس ای سی پی کے عہدے سے استعفی دیدیا تھا ۔خالد مرزا پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment