کورونا وائرس: ملک بھر میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 30 ہزار 941 ہو گئی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کردی۔ ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 30 ہزار 941 تک پہنچ گئی۔  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 476 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 189 افراد صحت یاب، مجموعی طور پر 8 ہزار 212 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 480، پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 11 ہزار 568ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 4 ہزار 669 اور بلوچستان میں دوہزار17 ہے۔ اسلام آباد میں 679، گلگت بلتستان میں 442 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 86 ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 28 افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 667 ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment