بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کو جلد یقینی بنایا جائے ،وزیراعظم

Imran Khan-Overseas Pakistani

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزرا اسد عمر، شبلی فراز، خسرو بختیار، حماد اظہر، مشیران عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد جبکہ معاونین خصوصی ظفر مرزا، عاصم سلیم باجوہ، معید یوسف سمیت دیگر نے شرکت کی ۔وزیراعظم کو ملک میں کورونا کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اسد عمر نے اجلاس میں این سی او سی کے اعداد و شمار سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر معید یوسف نے بیرون ملک سے پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق بتایا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں، جن کے لیے انتظامات کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا مشکل وقت میں عوام کو ریلیف پہنچانا ترجیح ہے۔ عوام کو زیادہ سے ذیادہ ریلیف فراہم کیا جائے وزیراعظم نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment