مردوں کو بے وقوف بنانے والی 10مشہور “آن لائن” شادی ویب سائٹس


اسلام آباد: پاکستان سمیت مغربی ممالک میں بھی آن لائن شادی ویب سائٹس کے کاروبار میں روز با روز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ آن لائن شائع تازہ رپورٹ میں دلچسپ باتیں سامنے آئی ہیں کہ مقبول عام آن لائن شادی ڈیٹنگ کو پاکستان میں جائز بنانے کیلئے تھوڑی بہت ہیرا پھیری کر کے شادی آن لائن کا روپ دے کر سادہ لوح افراد سے خوب پیسہ بٹورا جا رہا ہے اور دوسری طرف سادہ مرد حضرات پیشہ ور اور چالاک لڑکیوں کے ہاتھوں الو بن کر اپنی کثیر رقم سے محروم ہو رہے ہیں۔

اگر اعدادوشمار کے مطابق دیکھا جائے تو مختلف کمیونٹی کے مرد حضرات آن لائن ڈیٹنگ سے اپنے جیون ساتھی کو تلاش کرتے ہیں لیکن ان کو ماسوائے دھوکے کے کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا ۔اسی طرح دنیا میں دیگر مشرقی ممالک میں بھی جہاں مذہب سے لگاﺅ رکھا جاتا ہے ،ڈیٹنگ ویب سائٹس کا نام تبدیل کر کے شادی ویب سائٹ کا نام دیا جاتا ہے ،درحقیقت ڈیٹنگ ویب سائٹ ہی ہے۔

اس طرح دنیا بھر میں ڈیٹنگ ویب سائٹس نے ایک عشرے کے دوران تاریخی منافع کمایا ہے اور کوئی ایک بھی جوڑا ان ویب سائٹس کی وجہ سے لائف پارٹنر نہیں بن پایا اور یہی ان ویب سائٹس کا کمال ہے۔ایک پیشہ ور خاتون اپنی فیک آئی ڈی کیساتھ ہر مرتبہ مختلف انداز سے سامنے آتی ہے اور مردوں کو بے وقوف بنا کر چلتی بنتی ہیں ۔مشرقی ممالک میں بھی شادی کے نام پر پیشہ ور خواتین مردوں کو لوٹنے مین دن رات مصروف نظر آتے ہیں۔

اکثر شادی ویب سائٹس کا بنیادی مقصد ایک ہی ہوتا ہے کہ ” کیا آپ حقیقی محبت کی تلاش میں ہیں؟“ کون سا مرد ہے جو نہیں چاہتا کہ اسے خوبصورت سی لڑکی مل جائے حقیقی محبت دے اور یوں مرد حضرات ان چیزوں کی بدولت لٹ جاتے ہیں۔ دنیا میں ہر سال لاکھوں مردحضرات انٹرنیٹ پر افیئرز کو تلاش کرتے، اپنا وقت اور پیسہ نچھاور کرتے ہیں ۔اس وقت 14 سو سے زیادہ ایسی سائٹ موجود ہیں جو دو پریمیوں کو آپس میں ملانے کااچھا خاصا معاوضہ وصول کرتی ہیں۔ بہت ساری آن لائن ویب سائٹ پر یہ جاننا مشکل ہے کہ سبکرائبر کو محبت کی تلاش میں کتنا پیسہ خرچ کرنا پڑے گا۔

دنیا میں شادی آن لائن میں پہلے نمبر پر match.com سرفہرست ہے اس کے30 لاکھ ممبرز ہیں۔یہ ہر مہینے اپنے فی ممبر سے 5ہزار روپے وصول کرتی ہے۔
دوسرے نمبر پر www.eharmon.co.ukہے اور اس کے ساڑھے تین لاکھ ممبر ہیں۔یہ اپنے فی ممبر سے 2 ہزار روپے وصول کرتی ہے۔
تیسرے نمبر پر ” ”www.matchaffinity.comہے اس کے ممبران بھی لاکھوں میں ہیں اور یہ بھی 4 ہزار روپے ماہانہ وصول کرتی ہے۔
چوتھے نمبر http://www.uk.pof.com ہے ۔اس کے ممبران کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار ہے ۔اس کی سالانہ فیس 16 ہزار روپے تک ہے۔
پانچویں نمبر پر ” http://www.elitesingles.co.uk ہے اس کے ممبران کی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار ہے۔اس کی ماہانہ فیس 8 ہزار روپے ہے۔
چھٹے نمبر پر www.lovestruck.comہے۔اس کے ممبران کی تعداد 30 لاکھ ہے۔یہ ویب سائٹ ممبرز کے علاقے میں سے ہی سنگل خاتون یا مرد کو ڈھونڈ کر دیتی ہے۔
ساتویں نمبر پر datingdirect.com ہے اس کے ممبران بھی لاکھوں میں ہیں۔
آٹھویں نمبر پر mysinglefriend.com ویب سائٹ ہے
نویں نمبر پر ”www.mirrordating.co.uk “ہے۔اس کے ممبران کی تعداد 27 ملین کے قریب ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.