وزیر اعظم کا دیا مر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام فوری شروع کرنے کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت زرعی اور توانائی ضروریات پوری کرنے کیلئے پانی کے تحفظ اور ڈیموں کی تعمیر سے متعلق اجلاس ہوا ۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دیامر بھاشا ڈیم کا تعمیراتی کام شروع کیا جائے۔اس ڈیم کی تعمیر سے تربیلا ڈیم کی زندگی میں 35 سالوں کا اضافہ ہوگا اور 12 لاکھ 20 ہزار ایکڑ زمین بھی سیراب ہوگی جبکہ ڈیم کی تعیمر سے اس علاقے کی سماجی ترقی پر 78 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ یہ ڈیم سیلاب کی روک تھام میں مددگارہوگا اور ہر سال اربوں روپے کے نقصان سےبھی بچا جا سکے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو داسو ڈیم کی پیش رفت سے آگاہ کرنے کے علاوہ بتایا گیا کہ ضلع جھل مگسی میں نولانگ ڈیم کے لئے بھی فنڈز کا انتظام ہو گیا ہے۔ اس پر کام اگلے سال شروع ہوگا۔وزیراعظم کو مہمند ڈیم کے تعمیراتی کام سے بھی آگاہ کیاگیا۔ وزیراعظم نے کام کے معیار پر نظر رکھنے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment