پاکستان میں کورونا کے وار تیز،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 140 نئے کیسز رپورٹ


اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق نئے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 32 ہزار 81 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک بھر سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار  140 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ دنیا کے20 ممالک میں شامل ہوچکا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں مزید 39 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 706ہوگئی۔ چوبیس گھنٹوں میں 343 افراد صحت یاب ہوئے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے 12ہزار17 اور پنجاب میں کیسز کی تعداد 11 ہزار 869 ہوگئی۔ خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 875 اور بلوچستان میں 2 ہزار 61 مریض ہوگئے۔اسلام آباد میں 716، گلگت بلتستان میں 457 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 86 تک جاپہنچی۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.