کانگو امن مشن: پاک فوج کی خاتون آفیسر کو امریکی فوج کا خراج تحسین

کنشاسا: امریکی فوج کی جانب سے اقوام متحدہ کے کانگو امن مشن میں شامل پاک فوج کی خاتون آفیسر سامعہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

میجر سامعہ افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کا حصہ ہیں، ان کی ڈیوٹی اپریل میں ختم ہورہی تھی مگر کورونا وائرس کی وجہ سے وہ پاکستان واپس نہیں آ سکیں۔ میجر سامعہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میرا 2 سال کا بیٹا پوچھ رہا ہے کہ ماما کب واپس آئیں گی۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں پریشان ہوں لیکن میرا کام کرنے کا جنون کئی گنا بڑھ گیا ہے چنانچہ انہیں خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے ٹوئٹر پر امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے اپنی آفیشل آئی ڈی سے سامعہ کا ٹویٹ ری ٹویٹ کر دیا۔

میجر سامعہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے یہ پیغام دیا کہ ہم مل کر اس وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل کانگو میں پاکستانی امن مشن دستوں نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے سیلاب میں پھنسے 2 ہزار افراد کو ریسکیو کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment