کورونا کی ویکیسن کی تیاری، پاکستان کمپنی امریکی ادارے سے اشتراک کی خواہشمند


کراچی: فیروز سننز لیبارٹریز کی ذیلی کمپنی بی ایف بائیو سائنسز لمیٹڈ (بی ایف بی ایل) نے دعوی کیا ہے کہ وہ کورونا کی دوا ‘ریمڈیسیور’ کی پیداوار اور پاکستان سمیت 126 ممالک کو فروخت کے لیے گیلیڈ سائنسز انکارپوریشن کے ساتھ لائسنس معاہدے پر مذاکرات کر رہی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق فیروز سنز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس میں بتایا کہ ‘اس وقت کسی کے بھی سرمایہ کاری کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے’۔

فیروز سنز لیارٹریز نے اپنے نوٹس میں کہا کہ ’گیلیڈ اور بی ایف بی ایل کے درمیان اگر کوئی معاہدہ ہوا، ایک مرتبہ پیداوار کا آغاز ہوجائے تو ہمیں یقین ہے کہ ہمارے پاس پاکستان میں مریضوں کو دینے کے لیے وافر مقدار موجود ہوگی‘۔

اس کے ساتھ ایک انتباہی نوٹ بھی شامل تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ’تاہم اس وقت صورتحال غیر یقینی ہے کیونکہ معاہدہ ہونا اب بھی باقی ہے جس کے بعد مقامی ریگولیٹری منظوری اور دوا بنانے کے لیے ایکٹو فارماسیوٹیکل اجزا حاصل کرنا ہوں گی‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی دوا ساز کمپنی گیلیڈ سائنسز نے کہا تھا کہ وہ کورونا وائرس کے مریضوں پر بہتر نتائج فراہم کرنے والی دوا ‘ریمڈیسیور’ کی پیداوار شروع کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت میں ادویات کی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.