آرمی چیف کا ایرانی مسلح افواج کے سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں کمانڈرز نے سرحد کے اطراف  سکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل باغیر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں پاک ایران سرحد کے قریب پاکستانی سکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملے پر بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں کمانڈرز سرحد کے اطراف سکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کا عزم کا رکھتے ہیں۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے سرحد پر باڑ لگانے کا عمل شروع کیا ہے۔ بارڈر سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سرحد پر اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بھی دو طرفہ تعاون کی ضرورت ہے۔

یاد رہے دہشت گردوں کے حملے میں 6 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment