کورونا لاک ڈاؤن: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک ملین افراد کا روزگار بچا لیا

State Bank of Pakistan

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے کمپنیوں کیلئے رعایتی قرض اسکیم متعارف کروا دی ہے تاکہ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث کمپنیاں مالی بحران کی وجہ سے ملازمین کو فارغ نہ کریں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بند رہنے والی 500 کمپنیوں کی 47 ارب روپے کی قرض کی درخواستیں منظور کرلیں۔

ترجمان مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ 500 کمپنیوں کی 47 ارب روپے کے قرض کی درخواستیں منظور کرلی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ 103 ارب روپے کا قرض دے کر 10 لاکھ افراد کا روزگار بچایا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسٹیٹ بینک نے 209 کمپنیوں کو 23 ارب روپے کے قرض جاری کیے تھے جس سے 2 لاکھ 20 ہزار ملازمین کی نوکریاں محفوظ ہوگئی تھیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کے باعث اب کمپنیوں کو قرض 3 فیصد شرح سود پر دیا جا رہا ہے اور اس وقت کُل 1100 کمپنیوں کی 90 ارب روپے کے قرضوں کی مزید درخواستیں بھی زیر غور ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment