اب لوگوں کو بولنے کی ضرورت نہیں رہے گی، ایلون مسک

نیویارک: امریکی الیکٹرونک کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایسی نیورا لنک چپ بنا رہے ہیں جسے انسانی دماغ سے جوڑا جائے گا جس کے بعد لوگوں کو بولنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور دماغی مسئلے خود ہی حل ہو جائیں گے البتہ جذبات کی ترجمانی کے لیے شاید ان کا استعمال جاری رہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ  کے مطابق الیون مسک نے یہ نے دعوی نیورو ٹیکنالوجی کی اپنی فرم ‘نیورا لنک’ کے بارے میں گفتگو کے دوران کیا۔ مسک پرامید ہیں کہ ان کی کمپنی نیورا لنک چپ کو اگلے سال کے دوران انسانی دماغ سے جوڑنے کی صلاحیت حاصل کر لے گی۔ بیڑی پر چلنے والی یہ چپ انسانی کھوپڑی میں لگائی جائے گی اور اس کے الیکڑوڈز انسانی دماغ میں داخل کیے جائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ چپ دماغ میں کہیں بھی کام کر سکتی ہے اور نظر کی کمزوری پر بھی قابو پا سکتی ہے جبکہ دماغ کے ساتھ پیش آنے والے کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں