کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان آج کیا جائے گا، وسیم خان


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان آج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کھلاڑیوں کو سیکیورٹی دینے کے لیے کنٹریکٹ کا اعلان جلد کر رہے ہیں۔ چیف سلیکٹر مصباح الحق نے 19 سے 20 کھلاڑیوں پر مشتمل فہرست تیار کر لی جس کی چیئرمین پی سی بی منظوری دیں گے۔وسیم خان کا کہنا تھا کہ تینوں فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ میں ترجیح دی جائے گی اور آئندہ کنٹریکٹ بھی تین مختلف کٹیگریز پر ہی مشتمل ہو گا۔ سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضے میں اضافہ کا بھی امکان ہے اور بورڈ کی طرف سے اس بار کھلاڑیوں کے معاوضے میں اضافہ پر غور بھی کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہوگا جس میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پر بات ہوگی۔ وسیم خان کاکہنا تھا کہ سابق کرکٹرز کا موجودہ کھلاڑیوں کو آن لائن لیکچرز دینے کا تجربہ زبردست رہا، اسےجاری رکھیں گے۔ اس کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے حکمت عملی بنانے کا آغاز کر دیا ہے۔


اپنا تبصرہ بھیجیں