کورونا وائرس: تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 34 ہزار 336 تک پہنچ گئی، 737 افراد ہلاک

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے حوالے سے نئے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ جن کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 31 افراد جاں بحق ہوگئے۔ہلاکتوں کی تعداد 737 ہوگئی۔ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 34 ہزار 336 تک پہنچ گئی ہے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 2 ہزار 255  نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 24 ہزار 787 ہوگئی ہے۔  سندھ میں کورونا وائرس کے 12 ہزار610 جبکہ پنجاب میں تعداد 13 ہزار 225 ہے۔ خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 21 اور بلوچستان میں 2 ہزار 158 کیسز ہوگئے۔ اسلام آباد میں 759 اور گلگت بلتستان میں 475 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 88 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 257 افراد صحت یاب ہوئے۔ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 8 ہزار 812 ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment