سابق معاون خصوصی سیاسی چال چلنے میں ناکام ہوگئیں، بلاول بھٹو نے ملنے سے انکار کردیا

SAPM-Firdous Ashiq Awan

اسلام آباد: سابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جس پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

 فردوس عاشق کی دورہ سندھ کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔ دورہ سندھ کے دوران انکی سیہون شریف میں پروٹوکول سے حاضری کی خواہش بھی پوری نہ ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق فردوس عاشق نے سندھ جاتے ہوئے لودھراں میں جہانگیر ترین کے گیسٹ ہاؤس میں قیام کیا۔ سندھ سے واپسی پر فردوس عاشق  ملتان میں اپنی فیملی کے پاس رکیں۔ سابق معاون خصوصی بغیر پیشگی اطلاع کے سرکٹ ہاوس پہنچیں، سرکٹ ہاؤس ملتان میں اسٹاف سے بد کلامی کی اور اسٹاف پر کمرے کھلوانے کے لئے دباو بھی ڈالا جس پر سٹاف نے ڈی سی ملتان کو بلا کر فردوس عاشق کی شکایت لگا دی۔

ڈپٹی کمشنر ملتان نے فردوس عاشق کے رویئے پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے ان کے رویئے کی رپورٹ حکومت کو بھیج دی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment