کورونا وائرس: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر گر گئیں

عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران یو ایس کروڈ 39 سینٹ کمی کے بعد 25.39 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشات کی وجہ سے مختلف ملکوں کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کے اقدامات کیے گئے ہیں اور ان خدشات کیوجہ سے تیل کی قیمتوں میں ہونے والی گراوٹ نے سعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں کمی کے اعلان کا مثبت اثر بھی زائل کردیا ہے۔

خیال رہے وائرس کے پھیلاؤ کی دوسری لہر آنے کے خدشات کا سبب چین اور جنوبی کوریا سے آنے والی خبریں ہیں جن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں دوبارہ کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment