وزیر اعظم برہم، ملک میں مہنگائی کی صورت حال پر نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک میں مہنگائی کی صورت حال پر نوٹس لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں مہنگائی کی صورت حال پر پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آرڈیننس کے ثمرات سے بھی آگاہی دی جائے گی جب کہ وزیراعظم مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق ہدایات دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment