کورونا وائرس: ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 35 ہزار 788 تک جا پہنچی


اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔ جن کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 35 ہزار 788 تک جا پہنچی ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 25 ہزار 323 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1452 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13341، پنجاب میں 13561 ہو گئی۔ کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5252، بلوچستان میں 2239، اسلام آباد میں 822، آزاد جموں و کشمیر 91 اور گلگت بلتستان میں 482 ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں 9 ہزار 695 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔ جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 770 ہو گئی۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.