ہیکرز سرکاری افسران کے واٹس ایپ اکاونٹ ہیک کرنے میں سرگرم

اسلام آباد: ہیکرز سرکاری افسران کے واٹس ایپ اکاونٹ ہیک کرنے میں سرگرم عمل، کابینہ ڈویژن کی جانب سے سرکاری افسران کے لیے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ سرکاری افسران کو واٹس ایپ سے ایس ایم ایس موصول ہورہے ہیں۔ ایس ایم ایس میں لنک پرکلک کرنے اور کوڈ ڈالنے کا کہا جاتا ہے۔ ہدایات پرعملدرآمد سےانٹرنیشل نمبر سے کال موصول ہوتی ہے اوراسکے فورا بعد واٹس ایپ ڈیٹا ہیک ہوجاتا ہے۔

ایڈوائزری میں افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے نمبرز کی تصدیق کے لیے واٹس ایپ کا کوئی کوڈ نہ ڈالیں۔ اپنے دوستوں یا کنٹیکٹ لسٹ میں سے کسی سے بھی موصول ہونے والا کوڈ نہ ڈالیں۔ افسران کو انٹرنیشنل نمبر سے اس سلسلے میں کوئی کال ریسیو نہ کریں کی ہدایت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں