کورونا کا خطرہ: آزاد کشمیر میں بھی یومِ علیؓ سمیت دیگر جلوس نکالنے پر پابندی عائد

آزاد کشمیر:  کورونا وائرس کے پھیلاو کے خطرے کے پیش نظر یوم علیؓ  پر جلوس نکالنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر راجا فاروق حیدر سے علمائےکرام نے ملاقات کی  جس میں طے کیا گیا کہ  آزادکشمیر میں یوم علیؓ پر کوئی جلوس نہیں نکالا جائے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ آزاد کشمیر میں ختم القران کے بجائے صرف دعا کی اجازت ہو گی، اعتکاف میں بھی کم لوگ بیٹھیں گے اور نماز عید بھی عید گاہ کے بجائے مرکزی اور جامع مساجد میں ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment